اسلام آباد:سینیٹ کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں عربی زبان کی لازمی تعلیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عربی زبان لازمی پڑھانے کا بل مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے ایوان میں پیش کیا تھا، جسے سینیٹ کے اراکین نے اکثریت رائے سے منظور کرلیا۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک عربی پڑھائی جائے،چھٹی سے گیارہویں جماعت تک عربی گرامر پڑھائی جائے،متعلقہ وزیر 6ماہ میں اس بل پر عملدرآمد کویقینی بنائےگا۔
سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ قرآن اور نماز عربی میں پڑھی جاتی ہے، عربی دنیا کی پانچویں بڑی زبان ہے، 25ممالک کی سرکاری زبان ہے،قرآن پاک سمجھیں تو ہم ان مسائل سے نہ گزریں جن سے ہم گزر رہےہیں۔
ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میں سب زبانوں کے حق میں ہوں ، تعلیمی اداروں میں روسی ، انگریزی اور اسپینش زبان سکھائیں جائیں،کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا کہ انگریز نہ پڑھائی جائے،ہمارے لوگوں کو عربی زبان آئے تو مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بہت زیادہ پاکستانیوں کو نوکری ملے۔
The post سینیٹ اجلاس: تعلیمی اداروں میں عربی زبان کی لازمی تعلیم کا بل منظور appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.