سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللّٰہ اور نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کی مخالفت کر دی۔
اس حوالے سے افنان اللّٰہ نے ایوانِ بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سینیٹر دلاور خان کی وجوہات کو درست کرنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا ہےکہ ملک میں سیکیورٹی کے حالت ٹھیک نہیں لیکن 2008ء اور 2013ء میں حالات اس سے زیادہ خراب تھے۔
سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ سیکیورٹی کا بہانہ کر کے الیکشن ملتوی کریں گے تو کبھی الیکشن نہیں ہوں گے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا دوسری جنگِ عظیم میں برطانیہ اور امریکا نے الیکشن ملتوی کیا تھا؟
سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ موسم کا بہانہ بنایا جاتا ہے، جس کے باعث فروری میں 2 مرتبہ الیکشن ملتوی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ مجھے بتائیں کہ کیا ملک آئینی اداروں کے بغیر چلے گا؟
مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ کہا گیا کہ بجلی نہیں ہے الیکشن نہ کرائے جائیں، کہا گیا کہ گیس نہیں ہے الیکشن نہ کرائے جائیں، کہا گیا کہ باجوڑ میں اسکول نہیں بنے ہوئے، الیکشن نہ کرائے جائیں۔
اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی قرارداد کی مخالفت کی۔
تاہم سینیٹ میں 8 فروری 2024ء کا الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔
Comments are closed.