پاکستانی نوجوان بلے باز امام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں امام الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضے میں اضافہ خوش آئند ہے۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنے حالیہ پرفارمنس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے خلاف پرفارم کرتے ہیں تو مورال بلند ہوتا ہے۔
امام الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سیریز کے لیے تمام لڑکے تیار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے جس نمبر پر موقع ملے گا کوشش کروں گا پرفارمنس دوں۔
بائیوسیکیور ببل کو کھلاڑیوں کے لیے ایک پریشان کن عمل قرار دیتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز میں بائیو سیکیور ببل کا نہ ہونا ایسے ہی ہے جیسے ہماری عید ہو۔
انہوں نے کہا کہ بائیو سیکیور ببل میں کرکٹ کھیلنا بہت مشکل تھا۔
Comments are closed.