بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کاؤنٹی میں شان مسعود کی کارکردگی پر محمد یوسف کا تبصرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نوجوان بلے باز شان مسعود کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کاؤنٹی کرکٹ میں شان مسعود کھیل رہے ہیں آج تک کوئی نہیں کھیلا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا کھیل بہتر کرنے کے لیے کیمپ لگا۔

پاکستانی بیٹر شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ایک اور دبل سنچری بنادی، یوں مسلسل دو اننگز میں دو ڈبل سنچریاں ہوگئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تمام کھلاڑی پرفارم کریں گے تو کھیل میں بہتری آئے گی، کوشش ہے اس کھیل میں بیٹرز کو زیادہ مواقع فراہم کریں۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اسد شفیق نے فرسٹ کلاس میں تسلی بخش کارکردگی نہیں دکھائی۔ 

کپتان سے متعلق بیٹنگ کوچ نے کہا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، دن بہ دن ان کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح کاؤنٹی میں شان مسعود کھیل رہے ہیں آج تک کوئی نہیں کھیلا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.