سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے درمیان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کی ٹیم کے محنتی ترین ارکان میں سے ایک ہیں، وہ ہر وقت اسٹیک ہولڈرز کو دستیاب رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ان پر مسلم لیگ (ن) کے اندر سے بھی تنقید ہوئی ہے مگر اس وقت مفتاح اسماعیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل کے علم کا پاکستانی سیاست میں اور کسی سے کوئی موازنہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔
Comments are closed.