جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

سیمی فائنل: کھلاڑیوں کے اہلخانہ بھی اچھے مقابلے کیلئے پُرجوش

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں اچھے مقابلے کے لیے پُرجوش ہیں۔

پشاور میں محمد رضوان کے بھائی نے کہا ہے کہ ساری ٹیم فیورٹ ہے، ہماری ٹیم بھی فارم میں ہے۔

افتخار احمد کے بھائی اور کزن کا کہنا ہے کہ امید ہے اس بار بھی افتخار اچھے انداز میں گیم فنش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دعاگو ہیں ٹیم ورلڈ کپ ساتھ لائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے 3 سابق کپتانوں نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دے دیا۔

شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے کہا کہ شاہین کم بیک کر چکا ہے، قومی ٹیم کا مورال بلند ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلے سیمی فائنل میں سڈنی میں مدِ مقابل ہوں گی۔

بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل جمعرات کو ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔

سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں کھیلیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.