جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح، گورنر، وزیراعلیٰ سندھ اور متحدہ سربراہ کی مبارک باد

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم نے پاکستانی قوم کو بڑی خوشی دی ہے، پاکستان نے کھیل کے ہر شعبہ میں نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد نواز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ بیٹنگ میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پُرامید ہیں کہ ایونٹ کے فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی سے ایونٹ میں کم بیک کیا ہے، سیمی فائنل میں فتح اور فائنل تک رسائی پر بابراعظم الیون کو مبارک باد دیتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے قائد خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کے سیمی فائنل میں تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تو قومی کرکٹ ٹیم کو جیت ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم فائنل میں بھی کامیابی حاصل کر کے قوم کو ورلڈ کپ کی جیت کا تحفہ دےگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.