آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایسا جارحانہ کھیل پیش کیا کہ فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
پاکستانی شائقین نے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور اسٹیڈیم میں میچ کے دوران دل دل پاکستان کی صدا گونج اُٹھی۔
قومی ٹیم نے بھی پاکستانی شائقین کو ناراض نہ کیا اور سیمی فائنل اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کی سیمی فائنل میں جیت کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے سڈنی میں ہی پاکستان کا سماں باندھ دیا۔
پرچم سے ہم آہنگ لباس پہنے ،کئی لوگ بانوے کے ورلڈکپ کی جرسی بھی پہن کر اسٹیڈیم آئے۔
کہیں ملی نغموں نے ماحول گرما دیا تو کہیں شائقین نے قومی پرچم کے ساتھ نغمے گائے کہ ہر دیکھنے والی آنکھ کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا گویا یہ مناظر سڈنی کے ہیں یا پاکستان کی سڑکوں کے۔
پاکستان کی جیت کا جشن منانے مداح قومی ٹیم کے ہوٹل پہنچ گئے، ہوٹل کے باہر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔
کرکٹ فینز کا سڈنی کی سڑکوں پر بھی ایسا جشن کہ سوشل میڈیا صارفین پوچھنے پر مجبور ہوگئے کہ یہ لاہور ہے یا کراچی؟
Comments are closed.