معروف پاکستانی معالج اور سماجی ورکر ڈاکٹر سیمی جمالی کو 10 سرکردہ عالمی ہیلتھ ورکرز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
لندن کی بڑی اوپن ڈور گیلری کنگز کراس اسٹیشن پر نمایاں خصوصیات کی حامل خواتین کی تصویری نمائش میں ڈاکٹر سیمی جمالی کی تصویر بھی شامل کر دی گئی ہے۔
یہ نمائش گوگل کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس میں WOW’s The Hope Brigade نامی تنظیم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کنگز کراس میں دنیا بھر کی نمایاں کردار کی حامل خواتین کی تصاویر نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔
نمائش میں برطانیہ، ترکی، امریکا، پاکستان، چین، آسٹریلیا، برازیل، نائیجیریا اور نیپال سمیت مختلف ممالک میں تنازعات سے لے کر موسمیاتی انصاف تک اپنے شعبوں میں سب سے آگے کام کرنے والی 50 سے زائد خواتین کی تصاویر شامل ہیں۔
ان تصاویر میں کراچی کی ڈاکٹر سیمی جمالی کی تصویر پہلی 10 خواتین میں شامل کی گئی ہے۔
وبائی امراض کے دوران پہلی بار گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے اشتراک سے بطور آن لائن اس نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.