بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیمی جمالی کو بورڈ آف گورنر میٹنگ میں شرکت سے روک دیا گیا

جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو بورڈ آف گورنر میٹنگ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

محکمۂ صحت سندھ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے یکم اپریل کو ڈاکٹر سیمی جمالی کو بورڈ آف گورنر اجلاس میں بلایا تھا، تاہم محکمۂ صحت سندھ نے ڈاکٹرسیمی جمالی کو شرکت سے منع کیا۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی کورونا کیخلاف خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

وزیرِصحت سندھ عذرا پیچوہو وفاق کے بنائے گئے بورڈ آف گورنر کو ماننے سے انکار کر چکی ہیں۔

کراچی کے سرکاری اسپتالوں کو وفاق کو دینے کے معاملے پر 2 ہفتے گزر جانے کے باوجود سندھ کو وفاق کا جواب نہیں مل سکا ہے۔

وزیرِصحت سندھ عذرا پیچوہو نے وفاق کو کراچی کے سرکاری اسپتالوں کے معاملے پر خط لکھا تھا۔

خط کے ذریعے سندھ کی جانب سے وفاق کو اسپتالوں کو مشترکہ طور پر چلانے کی تجویز دی گئی تھی۔

خط میں کہا گیا تھا کہ وفاق ان اسپتالوں کو چلانا چاہتا ہے تو پہلے سندھ کے واجبات ادا کرے، عدالت نے بھی وفاق کو سندھ کے واجبات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.