emily willis hookup gina valentina melissa moore hookup hotshot st louis hookups reddit hookup Longmeadow connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب کے باعث ضلع موسیٰ خیل میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے گاؤں ماچکا میں شدید بارشوں کے باعث تین ڈیمز ٹوٹنے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے سے کئی بستیاں اُجڑ گئی ہیں، راڑہ ہاشم ندی سے مزید 2 افراد کی لاشیں اور 3 زخمیوں کو نکالا گیا، ضلع موسیٰ خیل میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر یاسر دشتی کا کہنا ہے کہ تحصیل درگ کے ساتھ زمینی راستہ بحالی کیلئے ہیوی مشینری سے کام شروع کردیا گیا ہے، متعدد پل بہہ جانے سے پنجاب کے ساتھ زمینی رابطے معطل ہیں، راڑہ ہاشم کے بے گھر متاثرین کو خوراک پہنچائی جا رہی ہے۔

ماچکا گاؤں چار ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے یہاں تین ڈیمز ٹوٹنے سے اطراف کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جس سے سیکڑوں کچے گھروں کے علاوہ فروٹ اور سبزیوں کے باغات بری طر ح متاثر ہوگئے۔

بارش سے رابطہ سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا، سرکاری و نجی املاک بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں۔

اس صورتحال میں متاثرین کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں وہ بہ مشکل اپنے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.