hookup Wurtsboro NY hookup Roosevelt New Jersey free messege hookup sites daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: طیارے میں فنی خرابی اور بھارتی حدود کا معاملہ، کوالالمپور کیلئے پرواز 11 گھنٹے تاخیر کی شکار

طیارے میں فنی خرابی کے باعث بھارتی فضائی حدود سے گزرنے کے وقت میں تبدیلی کی وجہ سے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی رات 12 بجے متوقع ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی اسلام آباد سے کوالالمپور ملائیشیا کی پرواز پی کے 894 نے مقررہ وقت دوپہر ایک بجکر 36 منٹ پر روانہ ہونا تھا مگر تکنیکی وجوہات کی بنا پر پرواز مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکی۔

تکنیکی خرابی دور ہوئی تو پرواز کے بھارت کی فضائی حدود سے گزرنے کا وقت ختم ہو چکا تھا۔ بھارتی فضائی حدود سے گزرنے کا وقت تبدیل ہونے کی وجہ سے نئے اجازت نامہ جاری ہونے تک پرواز مزید تاخیر کا شکار ہے۔

بھارت سے نئے اجازت نامہ کے لیے پی آئی اے حکام نے اپلائی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پرواز لاہور کے قریب سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوکر نئی دہلی اور کولکتہ سے ہوتے ہوئے ملائیشیا کی فضائی حدود میں داخل ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.