امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیلاب کے معاملے پر وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ ایک پیج پر نہیں ہیں۔
اسلام آباد میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ حکومتی نظام پر لوگوں کو اعتماد نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے معاملے پر بھی وزیر اعظم سمیت تمام وزرائے اعلی ایک پیج پر نہیں، موجودہ سیلاب میں لوگ کہتے ہیں ہم ڈوبے نہیں ہمیں ڈبویا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اگر میں اور وزیراعظم دونوں چندہ مانگ رہے ہیں تو ہم دونوں میں فرق کیا ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکا، چین، روس سمیت جتنے ممالک نے فضائی آلودگی پھیلائی ہے وہ پاکستان کا نقصان پورا کریں، آئی ایم ایف عالمی بینک سمیت تمام بڑے ممالک پاکستان کے قرضے معاف کریں۔
Comments are closed.