بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلابی ریلا: دلہن کشتی میں بیٹھ کر دولہا کے گھر پہنچ گئی

پڑوسی ملک بھارت میں دلہن اپنے خاندان کے ہمراہ سیلاب ریلے میں اپنی شادی کے لیے کشتی پر سوار ہو کر دولہے کے گھر پہنچ گئی۔

ہم سب نے دلہنوں کی اپنی شادی کے مقامات میں ہر طرح کے منفرد طریقوں سے داخل ہونے کی ویڈیوز دیکھی ہیں، گھوڑے پر زبردست انٹری کرنے سے لے کر ٹریکٹر تک۔

اب بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی ایک دلہن سرخیوں میں ہے۔ کیونکہ وہ اپنی شادی کے لیے کشتی میں سوار دولہے کے گھر گئی۔  

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی دو ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ پرشانتی اور اس کا پورا خاندان کشتی پر اس کی شادی کے لیے دولہا اشوک کے گھر جارہے ہیں، آندھرا پردیش میں سیلاب کی وجہ سے انہیں اس طرح کے اقدام کا سہارا لینا پڑا۔ 

خوبصورت روایتی جوڑے اور عمدہ زیورات سے مزین، دلہن اور اس کے اہل خانہ کو ایک کشتی پر سیلابی پانی میں گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سیلاب کے دوران سیلفی اسٹک کے ساتھ بھاگنے والی خاتون کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہو گئی۔

دراصل، پرشانتی اور اشوک نے جولائی میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ انہیں اگست میں شدید بارش کی توقع تھی۔ 

تاہم بارش نے تباہی مچا دی اور سیلاب زدہ دیہاتوں سے ہزاروں لوگوں کو جولائی میں ہی ریلیف کیمپوں میں منتقل ہونا پڑا لیکن، سیلاب نے پرشانتی کے حوصلے پست نہیں کیے اور اس نے اپنے شوہر کے گھر کشتی پر سوار ہونے کا فیصلہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.