پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ وفاق کے بل بوتے پر سیف اللّٰہ ابڑو کے بھائی نے محکمہ بلڈنگز کے دفتر پر حملہ کیا، سیف اللّٰہ ابڑو کے بھائی نے بلیک میلنگ اور بھتہ وصولی کے لئے حملہ کیا۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ سیف اللّٰہ ابڑو کے بھائی کے الزام مضحکہ خیز ہیں، ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ نہ کسی کو ٹھیکہ دینے کی سفارش کرتا ہوں نہ میرا کوئی ٹھیکیدار ہے۔
رہنما پی پی نے کہا کہ سیف اللّٰہ ابڑو کی کمپنی 76 کروڑ روپے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، اس کمپنی نے 4 سال قبل ملنے والے کام اب تک مکمل نہیں کیے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ سیف اللّٰہ ابڑو کی کمپنی کے کاموں کے معیار کی تحقیقات کروائی جائیں گی اور کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.