بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیریز میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے، جویریہ خان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ سیریز میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

ون ڈے سیریز کے بعد اب پاکستان ویمنز کا اگلا امتحان ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز کی کل سے ڈربن میں شروع ہوگی۔

پاکستانی کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ سیریز سے کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کا موقع ملے گا۔

قومی آل راؤنڈ ڈیانا بیگ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی وکٹوں پر فاسٹ بولرز کو مدد ملتی ہے۔

جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کی کپتان سونے لوز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم بھی کم بیک کرسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.