بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاہ فام فلائیڈ کے قتل کیس کی سماعت براہ راست نشر ہوگی

امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے ملزم سابق پولیس افسر ڈیرک شووِن کی عدالتی سماعت براہ راست ٹی وی چینلز پر نشر کی جائے گی۔

منی سوٹا میں پہلی بار کسی جج نے عدالتی کارروائی کی براہ راست کوریج کی اجازت دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک سفید فام سابق پولیس افسر ڈیرک شووِن پر 46 سالہ جارج فلائیڈ کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ڈیرک شووِن پر تھرڈ ڈگری قتل کے الزام عائد کیا گیا ہے۔

سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پورے امریکا میں مظاہرے کیے گئے تھے۔ ایک سفید فام پولیس اہلکار ڈیرک شووِن نے جارج فلائیڈ کو زمین پر لٹا کر اس کی گردن پر اپنا گھُٹنا ٹیکے رکھا۔ جارج بار بار کہہ رہا تھا ’مجھے سانس نہیں آ رہا۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.