بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیالکوٹ میں وکیلوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پر دھاوا بول دیا

سیالکوٹ میں وکیلوں نے اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ وکیلوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی اور سامان دفتر سے نکال کر باہر پھینک دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف ماہر کا کہنا ہے کہ وکلاء سرکاری زمین پر قبضہ کرنا چاہتےتھے۔ وکلاء کو سمجھایا تھا کہ سرکاری زمین پر کسی قسم کے کاغذات قابل منظور نہیں ہوتے۔ وکلاء کی جانب سے دیےگئے کاغذات ہائی کورٹ میں چیلنج کردیےگئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے تمام وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب صدر بار خالد قریشی کا کہنا ہے کہ زمین کی چار دیواری کو مسمار کرکے پارک میں شامل کیا گیا۔ کاغذات ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیےگئے، انتظامیہ غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.