بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیالکوٹ میں جلسہ، مریم نواز کو شوکاز نوٹس جاری

سیالکوٹ میں جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

لیگی نائب صدر کو شوکاز نوٹس ایل اے 36 جموں 3 کے ریٹرننگ آفیسر نے جاری کیا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حامد رضا نے شکایت درج کروائی تھی۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ پر مکمل ناکام ہے۔

نوٹس کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے 48 گھنٹے پہلے جلسہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

شوکاز نوٹس میں مریم نواز کو حلقے میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.