جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس، سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعٹ آج ہوگی

لاہور ہائیکورٹ نے سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، دو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور علی ضیا باجوہ آج سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021 میں عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت کاحکم سنایا تھا۔

دونوں مجرمان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.