منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

سیاسی جماعت کے لانگ مارچ کے باعث پاک انگلینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

سیاسی جماعت کے لانگ مارچ اور مظاہروں کے باعث پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کے لیے دوسرے آپشنز پر غور کیا جانے لگا ہے۔ 

شیڈول کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچنا ہے، تین ٹیسٹ میچ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

اسی طرح سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کراچی سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا کراچی میں کھیلے جانے کے آپشن پر غور ہورہا ہے۔ 

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ شیڈول میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پلان بی کا آپشن زیر غور ضرور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے حکومتی ایڈوائس بھی لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی اتھارٹیز کی منظوری کے بعد شیڈول کی تبدیلی کا اعلان کیا جائے گا، تاہم یہ اعلان جمعرات یا جمعہ تک متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.