بلوچستان میں سیاسی بحران کے معاملے کو حل کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کوئٹہ میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے گھر آمد ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ نصیب اللّٰہ بازئی، عبدالقادر، منظور کاکڑ سمیت دیگر سینیٹرز بھی ہمراہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
صادق سنجرانی نے ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے کی کوشش بھی کی۔
Comments are closed.