پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سیاسی انتقام لینے سے سیاسی استحکام نہیں آتا۔
مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی انتقام لینے سے سیاسی استحکام نہیں آتا، مخالفین اور ان کی بہن بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے سے سیاسی استحکام نہیں آتا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام قائد حزبِ اختلاف کو قید کرنے سے نہیں آتا، الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرنے والوں سے مل کر سیاسی اصلاحات نہیں ہوتیں، سینیٹ میں منڈی لگانے والوں سے مل کرسیاسی اصلاحات نہیں ہوتیں۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام کا آٹا، چینی، دوائی، بجلی گیس چوروں سے بات چیت نہیں ہوتی، اصلاحات کی تجاویز سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومتوں کو نہیں دی جاتیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالتی اور انتظامی اصلاحات جعلی وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے نہیں ہو سکتیں۔
Comments are closed.