گلگت کے سیاحتی مقام وادی نلتر میں سیاح خاتون ڈاکٹر اور ان کے شوہر نے ڈوبنے والے لڑکے کو سی پی آر دے کر اس کی جان بچالی۔
14جون کو نلتر ست رنگی جھیل میں مویشی چراتے ہوئے ایک لڑکا ڈوب گیا تھا۔ لڑکے کو بچانے کیلئے اس کے چچا زاد بھائی نے بھی جھیل میں چھلانگ لگائی۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں لڑکوں کو بے ہوشی کی حالت میں جھیل سے نکالا۔
تفریح کی غرض سے آنے والی لیڈی ڈاکٹر اور ان کے شوہر نے دونوں لڑکوں کو طبی امداد دی۔ ایک لڑکے کی سانس بحال ہوگئی، لیکن دوسرا جاں بحق ہو گیا۔
ملتان سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹر قراۃ العین کینسر اسپیشلسٹ ہیں۔
Comments are closed.