خیبر پختونخواہ میں سیاحت کو فروغ دینے کےلیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنوں ایئر پورٹ کی اپ گریڈیشن کےلیے 100 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ رقم اپ گریڈیشن کےلیے درکار اراضی کی خریداری کے لیے استعمال کی جا ئے گی۔
ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن کے بعد بنوں ایئر پورٹ پر ایئر بس 320 اور بوئنگ 737 طیاروں کی لینڈنگ ممکن ہو سکے گی۔
بڑے طیاروں کے آپریشن سے بنوں اور ملحقہ علاقوں کےمسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔
Comments are closed.