سکھر کے علاقے آباد میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچی سے زیادتی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے شکار پور کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران علاقے کے بااثر افراد نے پولیس پر تشدد کیا اور ملزم کو فرار کروادیا۔
دوسری طرف بچی کے ورثا نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ بااثر ملزمان کی جانب سے ہمیں مقدمہ ختم کروانے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.