بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکھر: کوچ کھائی میں جا گری، 8 مسافر جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

سندھ کے شہر سکھر میں قومی شاہراہ پر روہڑی انٹر چینج کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق، جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی۔

اس سے قبل موٹر وے ایم فائیو پر بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میں ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔

آخری اطلاعات تک حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

افسوس ناک حادثے کے مقام پر موٹر وے ایم فائیو کئی گھنٹے بند رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.