بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سڑی ہوئی ناشپاتی کھا کر گلہری کو نیند کے جھونکے آگئے

عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ جانور گلے سڑے پھل کھا سکتے ہیں اور ان کے لیے باسی کھانے مضر صحت نہیں ہوتے لیکن ذیل میں موجود ویڈیو دیکھ کر اس تاثر کی نفی ہوتی ہے۔

ٹوئٹر صارف کی اپ لوڈ کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گلہری کے سامنے پیالے میں کچھ سڑی ہوئی ناشپاتیاں رکھی ہیں۔

گلہری نے ناشپاتی کھائی تو اسے غشی کے دورے پڑ رہے ہیں اور وہ اپنے پیروں پر ٹھیک سے کھڑی نہیں ہو پا رہی۔

ٹوئٹر صارف نے کیپشن دیا کہ سڑی ہوئی ناشپاتیاں کھانے کے بعد گلہری کو نشہ چڑھ گیا۔

اس ویڈیو کو اب تک 7 لاکھ 53 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ایک صارف نے دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ لنچ کے بعد اگر میں بائیولوجی کی کلاس میں بیٹھوں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.