hookup Wurtsboro NY what is hud hookup app free nyc hookups hookup Vincentown New Jersey 2010 free hookup apps my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سچل میں آن لائن بائیک سروس کے رائیڈر کا قتل، 3 ملزمان گرفتار

سچل میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ایک بائیکیا رائیڈر کو قتل کرنے کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے مقتول سے چھینا ہوا موبائل فون، اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے جنگ کو بتایا کہ انوسٹی گیشن ون ایسٹ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لگایا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لطیف آباد حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعے پر حیسکو پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین کے مطابق 26 ستمبر کی رات تھانہ سچل کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نے موبائل فون چھیننے کے دوران رائیڈر کو فائرنگ سے قتل کردیا تھا۔

جس کا مقدمہ الزام نمبر 1623/2021 بجرم دفعہ 302/397/34 ت پ درج کیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کے تحت ضمانت کی پہلی درخواست دائر ہوگئی۔

ایس ایس پی کے مطابق سچل تھانے کے انویسٹی گیشن کے عملے نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 3 ملزمان عمر فاروق، محمد کامران اور محمد یوسف کو گرفتار کیاہے۔

ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور ضلع کورنگی سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی پی قیادت کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیتی ہے۔

ملزمان کی نشاندہی پر متوفی رائیڈر سے چھینا گیا موبائل بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کراچی کے ضلع شرقی، ملیر اور کورنگی کی حدود میں اسٹریٹ کرآئم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.