کراچی میں عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں تیزی آگئی، شہریوں کی بڑی تعداد منڈی پہنچنا شروع ہوگئی۔
شہر میں قائد میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد سودوں میں تیزی آگئی ہے، بیو پاریوں اور خریداروں میں بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مویشی منڈی میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے، جبکہ خریداروں کا کورونا سرٹیفکیٹ بھی چیک نہیں کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت بسوں میں سفر کرنے، مویشی منڈیوں، ہوٹلوں اور شادی ہالز میں آؤٹ ڈور تقریبات کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔
Comments are closed.