امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف پیر کو اسلام آباد میں احتجاج ہوگا، احتجاج کی قیادت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے نام پر جو کچھ ہوا قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عسکری قیادت کے خلاف نفرت انگیزی پھیلائی، سرکاری و نجی املاک اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ پھیلانے والی پارٹی کو سیاسی جماعت قرار نہیں دیا جاسکتا، احتجاج عوام کا حق ہے، توڑ پھوڑ نہیں ہونی چاہیے۔
امیر جے یو آئی نے مزید کہا کہ عوام سے 15 مئی کو اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کی ہے، تیاریاں جاری ہیں، ضلعی تنظیموں کو منظم طریقے سے کارکنوں کو لانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.