بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ نے اپوزشن جماعتوں کے موقف سے اتفاق کیا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا صدارتی آرڈیننس سے متعلق فیصلہ اپوزیشن جماعتوں اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کی فتح ہے.

سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سندھ حکومت کا موقف بیان کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خوشی ہے سپریم کورٹ نے اپوزشن جماعتوں کے اصولی موقف سے اتفاق کیا ہے، پی ٹی آئی اب بلیک میلنگ اور دباؤ ڈالنے کا حربہ استعمال کرسکتی ہے۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف اور شفاف سینٹ انتخابات کو یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اندازہ تھا کہ ان کی کارکردگی کی وجہ سے ان کے اراکین نالاں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو آفر کی ہے اب فیصلہ کرنا ان کا کام ہے تاہم وزیر اعظم نے کراچی سے کیا  گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.