پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیس پر مختصر فیصلہ سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں انصاف کی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو پنجاب کی عوام نے 17 جولائی کو مسترد کردیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج کا دن بڑا ہی مبارک دن ہے، میں پرامید ہوں کہ عوام پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے ثابت قدمی کا ثبوت دیا، جنہوں نے عدالت میں آکر ثابت کردیا کہ وہ راتوں رات لکھے گئے کسی خط کو نہیں مانتے۔
Comments are closed.