سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کے کیس کی سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نیب کی علالت کے باعث 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کے شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس بھی 4 مئی تک ملتوی کیا گیا۔
نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سخت بیمار ہیں، نئے پراسیکیوٹر کو کیس تیار کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔
جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ ضمانت کا معاملہ ہے زیادہ التوا نہیں دیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ خورشید شاہ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
Comments are closed.