سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر ملکی اثاثوں پر ٹیکس کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 7 جون کو ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی اس بینچ کا حصہ ہوں گی۔
بجٹ 2022ء میں غیر ملکی اثاثوں پر ٹیکس کے خلاف 188 درخواستیں عدالتِ عظمیٰ میں دائر کی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ میں یہ درخواستیں مختلف شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.