تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جلد فیصلہ کرے گا کہ ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ عدم اعتماد ووٹنگ میں پارٹی ہیڈ کا کوئی کردار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے خط لکھا تھا، منحرف اراکین کو نوٹسز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے جاری کیے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیں گے، وہ شمار نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ہیڈ کے فیصلے خلاف ووٹ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
دوسری طرف صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ علی ظفر پارٹی لائن لے رہے ہیں، یہ ان کی اپنی مجبوری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں رولنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس وقت کا فیصلہ درست نہیں تھا۔
احسن بھون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو کسی ایک شخص کے فائدے کے بجائے آئین کے تحت فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔
Comments are closed.