کراچی سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن ریلوے ٹریک آپریشنل بنا دیا گیا، سٹی اسٹیشن سے اورنگی 14 کلومیٹر کے ٹریک پر 8 اسٹیشن اور 12 پھاٹک ہیں۔
کراچی سرکلر ٹرین اورنگی اسٹیشن سے شام 4:16 منٹ پر سٹی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگی، سٹی اسٹیشن پہنچنے کے بعد ٹرین اپنے معمول کے روٹ کے مطابق دھابیجی پہنچے گی۔
کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) ٹرین صبح 10:10 پر سٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن پہنچے گی، ٹرین اورنگی سے دھابیجی تک مجموعی طور پر 74 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
کے سی آر ٹرین پانچ کوچز پر مشتمل ہے جس میں 500 مسافروں کی گنجائش ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق اورنگی سے دھابیجی تک سفر کا کریہ 30 روپے ہی ہوگا۔
Comments are closed.