بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سٹیزن پورٹل، 1 لاکھ 55 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک لاکھ 55 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ جولائی 2020ء تا دسمبر 2020ء غیرمطمئن شہریوں کی شکایات دوبارہ کھولی جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے، عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق  وزیراعظم کی ہدایات پر شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، شکایات پر نظرثانی کے لیے دوبارہ کھولی گئی شکایات اعلیٰ افسران کو تفویض کی جائیں گی جبکہ نظرثانی شکایات کے لیے متعلقہ شہری سے رابطہ اور مجاز افسر کی رائے لازمی قرار دی جائے گی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق  پہلےجائیداد کے تنازعات، امن و امان اور انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو دوبارہ کھولا جائےگا،  وفاقی اداروں کی 68 ہزار، پنجاب کی 53 ہزار شکایات پر نظرثانی کی جائے گی۔

پی ایم ہاؤس کے مطابق  خیبر پختونخوا 15ہزار، سندھ 13ہزار، بلوچستان 1800، اسلام آباد سے1200شکایات شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.