مصر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خرطوم میں جاری جھڑپوں کے دوران اس کے سفارتخانے میں تعینات اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹیو اتاشی ہلاک ہوگئے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ محمد الغراوی سوڈان میں پھنسے مصری شہریوں کے انخلا پر عمل درآمد کےلیے سفارتخانے جا رہے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
سوڈانی فوج نے مصری سفارتکار کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ بعد ازاں اپنے بیان میں تصحیح کرتے ہوئے فوج نے کہا کہ سفارتکار نیم فوجی دستوں کی طرف سے لگائی گئی آگ میں جل کر ہلاک ہوئے۔
Comments are closed.