جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، ہفتے کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کم ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1050 کم ہوکر ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 200 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 92 ہزار 764 روپے ہے۔

مہنگائی میں اضافے کا یہ مسلسل چھٹا ہفتہ ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 2 اعشاریہ 41 فی صد ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گھی ، آٹا، چینی، دالیں، چاول، چکن، گوشت، صابن، دودھ سمیت 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 30 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 734 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1050 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.