جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، بڑی کمی

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 145 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 700 روپے کے اضافے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 95 ڈالرز گھٹ کر 4723 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.