بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 411 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 597 پر بند ہوا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 214 روپے بڑھ کر 97 ہزار 94 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 773 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.