بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے گھر پر شرپسندوں کا حملہ

بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے دلی میں واقع گھر پر شر پسندوں  نے حملہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شر پسندوں نے اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ میں گزشتہ شام توڑ  پھوڑ کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ہندوسینا کے پانچ افراد کو موقع سے حراست میں لے لیا۔

دلی کی عدالت نے ایک ملزم کو ایک دن کے لئے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا، جبکہ دیگر چار ملزمان کو 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.