بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے کا اضافہ ہوگیا

ایک روز قبل ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 44 ہزار 850 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 1668 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.