ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ساڑھے 7 سو روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1 تولہ سونے کی قدر ساڑھے 7 سو روپے اضافے سے 1 لاکھ 63 ہزار 5 سو روپے ہے۔
اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 سو 43 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 40 ہزار 175 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے 1 ہزار 7 سو 99 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.