ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 2600 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 21 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 2229 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہو گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.