ایک روز مستحکم رہنے کے بعد آج ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 32 ہزار 630 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1669 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.