جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے فی تولہ پر برقرار

ملک میں آج سونے کے فی تولہ اور 10 گرام کے بھاؤ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے اور یہ گزشتہ نرخوں پر برقرار ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ آج 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 84 ہزار 414 پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرز کی کمی کے بعد 1 ہزار 999 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.