سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی زمینوں کا سروے شروع ہوگیا، ادارے نے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق سروے مکمل ہونے کے بعد سی اے اے کی زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے نے محکمہ سروے آف پاکستان سے ملک بھر میں سی اے اے کی زمینوں کا سروے شروع کروادیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی میں سی اے اے کی زمینوں کا سروے کرلیا گیا، ڈیجیٹلائزیشن کے لیے سی اے اے کمپیوٹر ایپ تیار کرے گی۔
ذرائع سی اے اے کے مطابق سروے کروانے کا مقصد ملک بھر میں ادارے کی زمینوں پر کیے گئے قبضے جانچنا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں سی اے اے کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے انتظامیہ نے ملک بھر میں ادارے کی زمین کا سروے کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed.