پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکی نے باپ کے قاتل کو 14 سال بعد گرفتار کروادیا

بہادر بیٹی نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا، والد 2008 میں کراچی میں قتل ہوئے، 14 سال بعد دبئی میں بیٹی نے سوشل میڈیا پر قاتل کو پہچان لیا، شواہد جمع کیے اور دبئی پولیس کو اطلاع دے کر قاتل کو گرفتار کروا دیا۔

سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے قاتل تک پہنچنے والی ماہم امجد اب ملزم تقی شاہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کروانے کی کوششوں میں ہیں تاکہ ملزمان پر مقدمہ چلے سزا ہو۔

ماہم کہتی ہیں والد نے دفتر میں اربوں روہے کی کرپشن پکڑی تھی، جس پر ملزم تقی شاہ نے انہیں قتل کیا تھا۔

اب ماہم ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کروانا چاہتی ہیں، تاکہ ملزم پر پاکستان میں مقدمہ چلے۔

ماہم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی سوشل میڈیا پر رابطہ کیا، جس کا وزیر خارجہ نے فوری ایکشن بھی لیا۔

بہادر لڑکی ماہم کو دھمیکاں بھی ملیں، بہت پریشرائز بھی کیا گیا، مگر وہ کہتی ہے کہ اب وہ کسی سے نہیں ڈرتی، چاہے جان ہی کیوں نا چلی جائے، والد کے قاتل کو ان کے منتقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔

ماہم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری سے بھی اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے ملزم تقی شاہ کی پاکستان حوالگی کیلئے فوری ایکشن لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.